نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے 18 دن تک کام کاج ٹھپ رہنے کے بعد آج راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین حامد
انصاری نے معمول کے کام کاج نمٹانے کے بعد راجیہ سبھا کے 241 ویں سیشن کے اختتام کا اعلان کیا۔
16 نومبر سے شروع ہوئے اس اجلاس میں صرف معذور افراد کی فلاح و بہبود کابل 2016 ہی منظور ہو سکا اور صرف دو دن تحریک التوا پر نوٹ بندي پر بحث کی گئی۔